حکومت کو دی 6دن کی ڈیڈ لائن سے مکر گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کیلئے حکومت کی دی گئی 6 دن کی ڈیڈلائن سےمکر گئے ۔

پشاور میں سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں ہم نے درخواست دائر کردی ہے، سپریم کورٹ سے تحفظ چاہتے ہیں کہ کیا ہمیں پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اور کیا عدلیہ ان مجرموں کو خواتین اور بچوں پر تشدد کی اجازت دے سکتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی اعلان کروں گا اور پھر ہم نکلیں گے، عدالتیں کمزور کو تحفظ دینےکےلیےبنتی ہیں، اس بار ہم تیاری کرکے جائیں گے اور پچھلی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

انکا کہنا تھا ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور انصاف کی جنگ ہے، اس جدوجہد کوسیاست نہیں،جہاد سمجھیں، حکومت کوشش کررہی ہے لوگوں کو ڈرائے دھمکائے، لوگوں پر گولیاں برسانے کا مقصد خوف پھیلانا تھا، جو شیلز دہشت گردوں پر استعمال کیے جاتے ہیں، وہی مارچ میں استعمال ہوئے،ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور انصاف کی جنگ ہے، اس جدوجہد کوسیاست نہیں،جہاد سمجھیں، حکومت کوشش کررہی ہے لوگوں کو ڈرائے دھمکائے، لوگوں پر گولیاں برسانے کا مقصد خوف پھیلانا تھا، جو شیلز دہشت گردوں پر استعمال کیے جاتے ہیں، وہی مارچ میں استعمال ہوئے۔

عمران کا پیسوں کی خاطر وزیر اعظم آزاد کشمیر ہٹانے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نے کہا30 سال سے جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے ہیں ، شہباز شریف،رانا ثناءاللہ نے دن دیہاڑے 14لوگوں کا قتل کیا، ماڈل ٹاؤن میں 14قتل ہوئے ان لوگوں کو اس وقت جیل میں ہونا چاہیے، لٹیروں اور قاتلوں کو شکست دے دی تو پاکستان اوپر چلا جائے گا، سب سے بزدل ظالم ہوتا ہے، طاقتور بڑے نہیں چھوٹے چور پکڑتے ہیں، عدالتیں کمزوروں کو طاقتور کرنے کے لیے بنتی ہیں، اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں۔

Back to top button