بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر ایشیا کپ کی ٹرافی مانگ لی

 بھارتی کرکٹ بورڈنے ایک مرتبہ پھر ایشیاکپ ٹرافی مانگ لی اور معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھانے کی دھمکی دیدی۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے ایک بار پھر ایشیاکپ کی ٹرافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو تاحال ایشیا کپ کی ٹرافی نہیں ملی، حالانکہ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو ختم ہوچکا ہے۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ اگر ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ  4 نومبر کو ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا، مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی انصاف کرے گی اور بھارت کو ٹرافی دلانے میں مدد کرے گی۔

یاد رہے کہ بھارت نے دبئی میں ہونے والے ایشیاکپ فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے پی سی بی چیئرمین اور اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر ایک اہلکار نے ٹرافی کو سٹیج سے ہٹا دیا تھا۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ ٹرافی ابھی تک بی سی سی آئی کے دفتر نہیں پہنچی، حالانکہ تقریباً 10 دن قبل اے سی سی چیئرمین کو باضابطہ درخواست بھیجی جا چکی ہے کہ ٹرافی جلد از جلد بھارت کو دی جائے۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی کے صدر محسن نقوی پہلے ہی بھارت کو ٹرافی کے معاملے پر جواب دے چکے ہیں۔

ای میل پر جواب دیتے ہوئے اے سی سی نے کہا کہ بھارت کو ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لے لیں جب کہ محسن نقوی نے دس نومبر کو دبئی میں تقریب رکھنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

اس سے قبل، 30 ستمبر کو دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آگئے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جاتا رہا جس پر انہیں جواب دیا کہ فائنل کے بعد اے سی سی صدر محسن نقوی ٹرافی دینے اسٹیج پر موجود تھے، ٹرافی لینے سے انکار بھارتی کرکٹ ٹیم نے کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!