اسرائیلی اخبارنےعمران خان کا دوغلاپن بےنقاب کردیا،مریم اورنگزیب
سینئروزیرمریم اورنگزیب نےکہاہے کہ یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے۔یروشلم پوسٹ نےعمران خان کادوغلا پن اورتضادات کا پہلو بےنقاب کر دیا۔
سینئروزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نےاسرائیلی اخبارکے آرٹیکل پرردعمل میں کہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ نےعمران خان کوہم خیال شخص قرار دیا۔وہ اسرائیل سے معمول کےتعلقات چاہتے تھے۔دیکھیں یہ کیا بیانیہ گھڑتے رہےہیں۔
واضح رہےکہ اسرائیلی اخباریروشلم پوسٹ کےآرٹیکل میں عمران خان کواسرائیل کاحمایتی قراردیا گیاہے۔
یروشلم پوسٹ کےآرٹیکل میں لکھا گیا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان اسرائیل مخالف بیان دینےکےباوجود اسرائیل سےبہترتعلقات کےاشارےدیتےرہے۔عمران خان اسرائیل کیلئےہم خیال سیاستدان ہیں اورانکی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کاازسرنوجائزہ لینےکاموقع ہے۔
اسرائیلی اخبارکےآرٹیکل میں کہا گیا کہ اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کےاسٹریٹجک فوائد ہیں۔لیکن پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سےمزاحمت کاسامنا ہے۔فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصہ اسرائیل کےساتھ تعلقات کومعمول پرآنےسےروکا اس لیےاسرائیل سےتعلقات کیلئے پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کوبدلناہوگا کیونکہ عمران خان اسرائیل کےحمایتی اور اسٹیبلشمنٹ و سیاسی قیادت کےمخالف ہیں۔
آرٹیکل کےمطابق اسرائیل سےتعلقات میں عمران خان کا کردارکلیدی ہوگا کیونکہ وہ عوامی رائے اورفوجی پالیسی تبدیل کرنےمیں کرداراداکرسکتےہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تیزکر سکتی ہےاور ٹرمپ انتظامیہ سفارتی، معاشی فوائد سےپاکستان جیسےممالک کی حوصلہ افزائی کرسکتی ہے۔
آرٹیکل میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنےسےپاکستان کواہم اقتصادی فوائد حاصل ہو سکتےہیں،اسرائیل سےتعلقات سےپاکستان کوزراعت،سائبر سکیورٹی،دفاع اورمالی سرمایہ کاری جیسےفوائد حاصل ہوسکتےہیں۔
اسرائیلی اخبار میں چھپنےوالےآرٹیکل پردعمل دیتےہوئےپنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ یروشلم پوسٹ نےعمران خان کو ہم خیال شخص قراردیا۔عمران خان اسرائیل سے معمول کےتعلقات چاہتےتھے۔
اسرائیلی اخبار نےعمران خان کواسرائیل کاحمایتی قراردیدیا
مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینےوالی ہےکیونکہ اس آرٹیکل نےعمران خان کادوغلاپن اورتضادات کاپہلوبےنقاب کردیاہے۔