کتاب پڑھنے کے شوق نے چورکوجیل پہنچادیا
گھر میں چوری کے بعد کتاب پڑھنےکے شوق نے چورکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔
رپورٹ کے مطابق اٹلی میں چوری کی انوکھی واردات رپورٹ ہوئی۔چور اس وقت پکڑا گیا جب وہ چوری کے دوران یونانی دیوتاؤں سے متعلق ایک کتاب پڑھنے بیٹھ گیا تھا۔
چور ایک فلیٹ میں چوری کے ارادے سے داخل ہوا تھا۔چوری کے دوران جب اسے ایک کتاب ملی تو یہ دیکھ کر وہ بھول گیا کہ وہ اس گھر میں کیوں داخل ہواہے۔
چور مشہورِ زمانہ کتاب اٹھا کرنے پڑھنے لگا اور اس میں اس وقت تک مگن رہا جب تک 71 سالہ مالک مکان بیدار نہیں ہو ا۔
جنوبی افریقہ میں آبی پرندوں کو کھانے والے چوہے آ گئے
مالک مکان نے بیدار ہوتے ہی جب ایک انجان شخص کو اپنے گھر میں دیکھا تو اسے مخاطب کیا جس پر وہ وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا تھا۔