پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت،مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا،دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے۔پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں۔
لاپتہ افراد کےخاندانوں کیلئے50لاکھ فی کس پیکیج کی منظوری
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اتوار کو عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔
