لاپتہ افراد کےخاندانوں کیلئے50لاکھ فی کس پیکیج کی منظوری

وفاقی کابینہ نے لاپتہ افرادکے خاندانوں کیلئے  50لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوری دیدی ۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔

کابینہ نے چین کے ساتھ تجارتی فروغ پر تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دیدی۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد وزیرِ اعظم کے حالیہ دورہءِ چین کے تناظر میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ یقینی بنانا ہے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا۔مختلف شعبوں بالخصوص اسمارٹ فونز کی تیاری، نیو انرجی آٹوموبائل، ٹیکسٹائل، زراعت و زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ، دوا سازی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگیوجز اسلام آباد کے چارٹر پر قانون سازی کی منظوری دیدی ۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے

وفاقی کابینہ نے کنگ حماد یونیورسٹی برائے نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کے بِل کی اصولی منظوری دے دی۔کنگ حماد یونیورسٹی برائے نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بحرین کے تعاون سے پاکستان میں قائم ہو گی۔یونیورسٹی پاکستان میں جدید عصری تقاضوں کے عین مطابق تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی، اعلامیہ

وفاقی کابینہ کو لاپتہ افراد کے حوالے سے  تشکیل کی گئی بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان جنگ کے بعددہشتگردی نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دہشت گردی کی وجہ سےپاکستان کوکئی طرح کے  اندرونی چیلنجزکاسامنا ہے۔لاپتہ افراد  پرکمیشن گزشتہ ایک دہائی سے کام کررہاہے۔گزشتہ دور حکومت میں وزیراعظم شہبازشریف نے  تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی۔نگران حکومت میں لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی۔رپورٹ کی تیاری میں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تعاون کیا۔وفاقی کابینہ نے  کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کے 22 جولائی میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

Back to top button