صنم جاوید کیوں بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئیں؟پولیس اٹھانے پہنچ گئی

رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آنے پر پولیس کیمپ سے اٹھانے کیلئے پہنچ گئی۔
پارلیمنٹ سکیورٹی افسر کاکہنا تھا کہ کسی باہر کے شخص کو دھرنے میں بیٹھنے کی اجازت نہیں۔ اسپیکر کی ہدایات ہیں کسی عام شہری جو ممبر اسمبلی نہ ہواسے یہاں آنے کی اجازت نہیں
ممبر اسمبلئ شاہد خٹک اور سینیٹر فلک ناز چترالی کی سیکورٹی ٹیم سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
شاہد خٹک نے کہاکہ صنم جاوید ہماری ممبر اسمبلی ہے اسے کیمپ سے اٹھانے نہییں دینگے
علامتی بھوک ہڑتال عمران خان کی رہائی تک جاری رہےگی،بیرسٹرگوہر
صنم جاوید کو کیمپ سے اٹھانے کیلئے پارلیمنٹ کی خواتین سیکیورٹی ٹیم بھی بلا لی گئی۔
