علامتی بھوک ہڑتال عمران خان کی رہائی تک جاری رہےگی،بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتال عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی ۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  کا پارلیمنٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جب تک بانی چئیرمین کو رہا نہیں کر دیا جاتا یہ کیمپ جاری رہے گا ،یہ علامتی بھوک ہڑتال ہے جو ہم روز کر رہے ہیں، صوابی میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں،پورےملک سے لوگ آئیں گے۔آج پارلیمنٹ میں ہم نے یہ دکھایا ہے کہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،پوری دنیا اکھٹی ہو گی تو ہی فلسطین کی آواز بلند ہو گی۔

صنم جاوید کیوں بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئیں؟پولیس اٹھانے پہنچ گئی

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ صرف عمران خان تھے جنہوں نے تین او آئی سیز کروائی ہیں،عمران خان بہت جلد باہر ہوں گے اور لیڈ کریں گے۔ہمارا مقصد آواز اٹھانا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو آج تک کیسز سے انصاف نہیں ملا۔فلسطینی لیڈر کا قتل پوری امت مسلمہ کا قتل ہے۔

Back to top button