پولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں 1سال تعیناتی لازمی قرار

وزیراعظم نےپولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں ایک سال تعیناتی لازم قرار دے دی۔
ذرائع کے مطابق پولیس گروپ کےافسران کی فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعیناتی کی مدت 6 ماہ سے بڑھاکر ایک سال ہوگی، وزیراعظم نے پولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی،پولیس گروپ گریڈ17کےافسران کی ایک سال کے لیے ایف سی میں تعیناتی لازمی قرار،اس وقت پولیس گروپ گریڈ17 کی افسران کی ایف سی میں تعیناتی 6 ماہ کے لیے لازم ہے۔
پی ٹی آئی کویوم آزادی پر مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی
ذرائع کے مطابق کچھ سال قبل ایف سی میں پولیس افسران کی تعیناتی کی مدت ایک سال سے کم کرکے 6 ماہ کی گئی تھی،اب دوبارہ پولیس گروپ کے افسران کی تعیناتی کی مدت ایک سال کرنے کی منظوری دی گئی۔
