اپوزیشن مل کر نئی شروعات کرے، ملک میں نئے انتخابات ہوں ، محمود اچکزئی

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے اپوزیشن کی سب جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک میز کے گرد بیٹھیں، نئی شروعات کریں اور ملک میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں۔
اسلام آباد میں اتحاد کے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ تمام جماعتیں مل کر بیٹھیں اور اگر پارلیمنٹ ہی کو اختیار کا منبع قرار دیا جائے اور باقی جماعتیں اس پر دستخط کریں تو وہ عمران خان کو بحفاظت واپس لا سکتے ہیں۔ تاہم، اگر اس راستے پر اتفاق نہ ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ مجبوری کی صورت میں طاقت کے ذریعے تبدیلی لانے پر مجبور ہوں گے۔
پریس کانفرنس میں تحریک کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی قیادت کے قیام کے لیے نئے انتخابات ناگزیر ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو جبر کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا، ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور گندم کا بحران ابھرتا جا رہا ہے۔
