وزیر اعظم نے ارشد ندیم کو فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس مدعو کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے والے ارشد ندیم کو فیملی سمیت آج ایوان وزیر اعظم میں مدعو کرلیا، ارشد ندیم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وزیر اعظم کے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ قومی ہیرو ارشد ندیم وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے قومی ہیرو کااستقبال شایان شان ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور گاڑی کا تحفہ

 

استقبالیہ میں سابق اولمپیئنز کو بھی مدعو کیاگیا ہے،کابینہ اراکین اور سینئر پارلیمنٹیرینز بھی تقرب میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف  ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کو عشائیہ بھی دیں گے۔

Back to top button