انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے  مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 9پیسے مہنگا،278.55 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔122 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 278 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

قومی بچت اسکیمز پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

مارکیٹ میں 39 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,886 جبکہ کم ترین سطح 77,940 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button