قائمہ کمیٹی خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں مزید کمی کی تجویز منظور کر لی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں مزید کمی کی تجویز منظور کرلی گئی ۔
چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر بات کی گئی ، جبکہ کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز کو منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی خزانہ نے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پرانکم ٹیکس 2.5 فیصد سےکم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔
تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے رابطے کیوں ٹوٹے؟
علاوہ ازیں کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصدکمی کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔
یاد رہےکہ آئندہ مالی سال کےبجٹ میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تھی اوراس سے قبل 6 سے 12 لاکھ روپےسالانہ آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد تجویز کی گئی تھی جوگزشتہ مالی سال میں 5 فیصد تھی۔