سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی نااہلی ختم کردی

آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کردی۔

سردار تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سےمعافی مانگ لی۔

واضح رہےکہ 2023 میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے تنویر الیاس کو دو سال کےلیے نااہل قرار دیا تھا،جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہوگئی تھی،تاہم انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے آج فیصلہ سناتےہوئے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کےخلاف اپیل کو نمٹادیا، جس کےبعد تنویر الیاس پر عائد نااہلی ختم ہوگئی۔

Back to top button