برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

برطانیہ میں فیک نیوز کے ذریعے فسادات میں ملوث ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

برطانیہ میں فیک نیوز کےذریعے فسادات کےمعاملے میں لاہور سےگرفتار کیےگئے ملزم فرحان آصف کو ایف آئی اے نے لاہور کی ضلعی عدالت میں پیش کر دیا۔

عمران خان نے فیض حمید کا اوپن ٹرائل کرنےکا مطالبہ کر دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نےملزم فرحان آصف کاایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ جج نےتفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ ملزم سےجلد از جلد تفتیش مکمل کی جائے۔ایف آئی اے نےملزم کا چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ ملزم کےخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 9 اور 10 اے کےتحت درج کیاگیا ہے۔

لاہور سے گرفتار کیاگیا 31 سالہ ملزم فرحان آصف دو بچوں کا باپ اورڈیفنس فیز فور کارہائشی ہے۔ فرحان آصف کےبھائی کاتعلق محکمہ پولیس سےہے۔ فرحان نے ویب سائٹ کےلیے اپنی ایک ٹیم بھی بنارکھی تھی، ملزم کا لیپ ٹاپ سائبر کرائم نےفرانزک کےلیے بھجوادیا ہے، ملزم نے ویب سائٹ کو مشہور کرنے کےلیے فیک نیوز کا سہارا لیا، ملزم اب تک بیرون ملک صرف سعودی عرب جاچکا ہے۔ملزم کےموبائل میں متعدد یوٹیوبرز کےنمبرز بھی ملے، انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کی خاتون صحافی نےبھی فرحان آصف سےملنے کی بھرپور کوشش کی، خاتون صحافی کے بار بار اصرار پر فرحان آصف روپوش ہوگیا تھا،ملزم فرحان آصف نےکمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کر رکھاہے۔

Back to top button