پی ٹی آئی پرالزامات کی کوئی بنیاد نہیں، سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تاہم گزشتہ روز جو الزامات عائد کیے گئے اس کی کوئی بنیاد نہیں۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں جامع حکمت عملی بنادیں، جو معصوم آپریشن میں شہید ہوتےہیں وہ نہ ہو،ہم دہشتگرد کو دھرتی سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گزشتہ روز جو الزامات لگائےگئے اس کی کوئی بنیاد نہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ اس وقت صوبے میں مینڈیٹ ہماری پارٹی کے پاس ہے لیکن وفاقی حکومت اور ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹیں ڈالیں۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ ہم نے کھل کر کہا ہے طالبان سے بات چیت چاہتےہیں،ہماری پالیسیوں پر خیبرپختونخوا کے عوام نے اعتماد کیا،عوام کہتے ہیں کہ بات چیت سے مسئلہ حل کریں لہٰذا آئیں مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔
