پاکستان میں نفرت، انتشار اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ پاکستان امن، ہم آہنگی اور برداشت کی سرزمین ہے، یہاں نفرت، فتنہ فساد، انتشار اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے تہوار پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت نے ان کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج یہاں اقلیتوں اور اکثریت کے مذہبی، سیاسی نمائندوں کی موجودگی تصور پاکستان کی عملی تصویر ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ تمام مذاہب کے ماننے والے پاکستان میں اپنی عبادت گاہوں میں کسی خوف اور ڈر کے بغیر اپنی عبادت اور رسومات ادا کرسکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ قیام پاکستان سے دفاع پاکستان تک ہر محاذ پر اقلیتی برادریوں نے جس طرح قابل فخر کردار ادا کیا ہے اس پر ہمیں ناز ہے۔ آج کا دن اس حقیقت کو مزید نمایاں کرتا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم پاکستانی مل کر وطن عزیز کیخلاف ہونے والی کسی بھی شر انگیزی اور حملے کا مقابلہ کرتے ہیں

وزیراعظم نے تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں اقلیتوں کی گراں قدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں میں ان کی نمائندگی موجود ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت میں کھیئل داس کوہستانی وزیر مملکت ہیں، ہندو مسیحی برادری کے ممبران سینیٹ اسمبلیوں میں موجود ہیں۔

وزیراعظم نے اقلیتوں کے لیے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری دی جا چکی ہے، حکومت کی دوسری بڑی کامیابی قومی اقلیتی کمیشن بل کی سینیٹ و اسمبلی سے منظوری ہے تاکہ کمیشن کو قانونی طور پر مضبوط کیا جاسکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!