بہترین ٹیم بننےکیلئےکھلاڑیوں کوکارکردگی دکھاناہوگی،شان مسعود
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہناہےکہ شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرناآسان ہےلیکن ٹیم کوآگےجاناہےتوکھلاڑیوں کوبیک کرناہو گا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعودکاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہنا تھا پاکستان ٹیم سے کھیلنا جہاں اعزاز ہےوہیں بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں باتیں سامنے رکھنی ہوتی ہیں، ذمہ داری بہت ہوتی ہےاورذمہ داری کی قدر بھی ہے، پریشر کی وجہ سےکبھی ایسا نہیں ہوا کہ کھیل خراب کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا انگلینڈ کےخلاف سیریزکاوقت پاکستان ٹیم کیلئےبہت اہم ہے، بنگلادیش کے خلاف سیریز کےنتائج اچھےنہیں آئے۔بنگلادیش کیخلاف سیریز میں کئی بار ہم کو برتری ملی لیکن فائدہ نہیں اٹھاسکے۔
شان مسعودنےکہاکہ ٹیم کوبنانےکیلئےکھلاڑیوں کوبیک کرناہوتاہے۔شکست کےبعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرناہوگا، کھلاڑیوں کوشکست کاافسوس ہے کھلاڑی اچھےنتائج دینےکے واہاں ہیں۔چیمپئنز ون ڈےکپ میں اچھی تیاری ہوئی۔چیمپئنز کپ سےفٹنس کابھی علم ہواہے، کپتان کےطور پرجب ٹیم ہارتی ہےتوبرالگتاہے۔آئیڈل آغاز نہیں ہوا۔جب ہارتےہیں تواحتساب ہوتاہے۔بنگلادیش کےخلاف کافی غلطیاں کیں جن سےسیکھنا ہوگا، ریڈ بال کیلئے ذہنی اورجسمانی فٹنس بہترکرناہو گی۔ہماری فزیکل اورمینٹل کنڈیشن دنیا کی دوسری ٹیموں کی طرح ہونی چاہیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نےکہاکہ عامرجمال انجری سےواپس آرہےہیں۔کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے فی الحال ایک ٹیسٹ کیلئے ٹیم بنائی ہے۔رضوان کےبعد اگر کوئی وکٹ کیپرہےتووہ سرفراز ہے۔سرفراز فوری طور پردستیاب ہوتےہیں، نوجوان وکٹ کیپرکیلئےلانگ ٹرم پالیسی اپلائی کرتی ہے۔وکٹ کیپنگ کےساتھ ساتھ اوپننگ پربھی کام کررہےہیں۔
کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا بابراعظم دنیاکے ٹاپ بیٹر ہیں،وہ آؤٹ آف فارم نہیں ہیں۔بابرشروعات اچھی کررہے ہیں لیکن صرف بابراعظم ہی نہیں سب کو بیک کرناہے،۔امران غلام ہمارےپلان میں ہے۔ہرکھلاڑی کوپورا وقت دینا چاہتے ہیں، زاہدمحمود کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا مانتےہیں2024میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔اگر کھلاڑیوں کوبیک نہیں کریں گے تو بحثیت کپتان تکلیف ہو گی، اگر میری بیک کرنےسےکوئی کھلاڑی فارم میں آتا ہے تو خوشی ہو گی۔کھلاڑی کو بیک کرنے میں اگر میری جگہ بھی چلی جائےتو مجھے دکھ نہیں ہو گا،ایمانداری اورانصاف سےفیصلہ کروں گاتوسکون سےرہوں گاسو سکوں گا،یہ ہمارےملک کےکھلاڑی ہیں کسی دوسرےملک کےکھلاڑی نہیں ہیں۔
اروشی نے ایک بار پھر نسیم شاہ کیلئےاپنی پسندیدگی ظاہر کردی
شان مسعود کا کہنا تھافاسٹ بولرزکوہمیشہ سپرفٹ رہناہوتا ہے۔فاسٹ بولرزکاورک لوڈ منیج کیاجاتاہے۔فاسٹ بولرز کو یہ ہی کہا ہےکہ فاسٹ بولر ٹیم کا سپرفٹ ہونا چاہیے۔فاسٹ بولرزسےمسلسل رابطےمیں ہیں، کرکٹ میں صورتحال کےمطابق کھیلناہوتا ہےلیکن ٹیسٹ کرکٹ بولرززیادہ اچھی بولنگ کرتے ہیں۔اپنی پرفارمنس کےحوالےسےگفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کاکہنا تھاجہاں ایک رن کی ضرورت ہووہاں ایک رن ہی بناتا ہوں۔مجھے تیزرنزکےساتھ لمبی اننگز بھی کھیلنا ہو گی۔