پاکستان نے ٹیلی کمیونیکیش میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

ملک میں موبائل فون کی بڑھتی درآمدات کے ساتھ اس میں استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز کی بھی بھرمار دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں 2022 کے دوران سب سے زیادہ موبائل ایپلی کیشنز ڈائون لوڈ کی گئی ہیں۔
پاکستان دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والا سب سے تیز ترین ملک بن گیا ہے، 2021 کے مقابلے 2022 میں پاکستانی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں 35.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔نجی مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’’ڈیٹا دربار‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح 2021 میں 28.6 فیصد تھی جو گزشتہ سال میں اضافہ ہوکر 35.6 فیصد ہوگئی۔

یہ شرح نمو چین سے 3 گنا زیادہ ہے جو فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، چین کے بعد بھارت، میکسیکو اور انڈونیشیا فہرست میں شامل ہیں جن کی شرح 10 فیصد سے کم ہے، 2021 میں پاکستان کی درجہ بندی 3 درجے نیچے تھی۔رپورٹ کے مطابق 3 ارب 50 کروڑ ڈاؤن لوڈ کیساتھ پاکستان انڈونیشیا کے علاوہ تمام اُبھرتی ہوئی مارکیٹ میں سب سے آگے ہے، رپورٹ کے مطابق 2022 میں پاکستانی صارفین نے 161 ارب گھنٹے موبائل ایپلی کیشن استعمال کیں جس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان چھٹا ملک بن گیا ہے۔

مقامی پبلشر کی جانب سے بہترین ایپلی کپشن کے لحاظ سے پاکستان انڈونیشیا کے بعد دوسرے نمبر پر تھا تاہم ٹریکشن اور استعمال کے لحاظ سے مقامی سطح پر تیار کردہ بہت کم ایپلی کیشن سرِفہرست ہیں، رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بزنس سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کرنی والی ایپلی کیشن ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ میسنجر، کیپ کٹ اور ٹک ٹاک ہے۔

مقامی سطح پر بنائی گئی ایپلی کیشن میں ایزی پیسہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، اس کے بعد دوسرے نمبر پر جاز، جاز کیش، زونگ اور یونیورسل ریموٹ ٹی وی ہے،2022 میں جن ایپلی کیشن کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ان میں علی بابا، دراز، او ایل ایکس، سیو،یور(savyour)، علی ایکسپریس، اسنیک ویڈیو، بیگو لایئو، لائیکی، فن(Fun) ایکس ڈی، چامیٹ، اسپاٹی فائی، اسٹار میکر، ساؤنڈ کلاؤنڈ، ایزی پیسہ، جازکیش، بروقت، زندگی، پی کے لون، نیٹ فلکس، اے آر وائی زیپ اور ٹیم میڈ شامل ہیں۔

سونا3500 روپے مہنگا،فی تولہ2لاکھ5ہزار کا ہوگیا

Back to top button