رواں ہفتے کورونا کا تیسرا مریض انتقال کرگیا، 53 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے متاثر 3 افراد رواں ہفتے کے دوران انتقال کر گئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والے مزید 53 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں اور 13 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 863 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 53 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.37 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

انتقال کر جانے والے تیسرے مریض کا تعلق بھی پنجاب ہی سے تھا۔ محکمے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 595 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 11 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کی شرح 1.85  فی صد رہی۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 453 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 10 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 2.21 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 263 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک شخص کا نتیجہ مثبت آیا اور شرح 0.38 فی صد  ریکارڈ ہوئی۔

پیشی کی کوریج روکنے پر پیمرا سے جواب طلب

Back to top button