کے پی، سندھ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

قومی ادارہ برائے صحت نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ کے سیوریج کے نمونوں سے پولیو وائرس وائرس برآمد ہوا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیوریج نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق کی ہے۔ڈی آئی خان کے علاقے پروا سے 21 فروری کو لیے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اس سال پاکستان کے 3 علاقوں کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔اس حوالے سے این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گھوٹکی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس ملا، گھوٹکی کے علاقے باگو واہ سے سیوریج نمونے 14 فروری کو لیے گئے تھے۔
پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے گلوبل کمیشن فار سرٹیفکیشن نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار اور پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی سرویلینس بہت بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
