کیا دوڑنے کا انداز شخصیت کی عکاسی کرتا ہے؟

سائنسداں کی ایک ٹیم کی جانب سے حالیہ تحقیق میں ایسے شواہد ملے ہیں جو بتاتے ہیں کہ بھاگنے کا انداز ہر انسان کی شخصیت کے حساب سے مختلف ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق Volodalen SportLab میں انسانی بائیو مکینکس کے ماہرین نے 80 بالغ رضاکاروں پر ایک تجربہ کیا اور معلوم کیا کہ دوڑنے کا انداز شخصیت کی کیسے عکاسی کرتا ہے۔
تحقیق جو فرانسیسی محققین نے کی ہے اور جریدے PLOS ONE میں شائع ہوئی ہے، سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کے دوڑنے کے مختلف انداز ہوتے ہیں جیسے کچھ آسانی سے دوڑتے ہیں جب کہ دوسروں کی انداز میں ذرا سختی یا
ہچکچاہٹ کا انداز نمایاں ہوتا ہے۔
