پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے باوجود رات کو پھربھوک کیوں لگتی ہے؟

رات کا کھانا کھانے کے بعد آپ کا پیٹ بھر چکا ہوتا ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد دوبارہ باورچی خانے کا رخ کرنے اور الماری میں رکھی بسکٹ، چاکلیٹ یا دیگر کھانے پینے کی چیزیں تلاش کرنے کو دل چاہنے لگتا ہے۔ بظاہر یہ محض ایک عادت یا کھانے کی خواہش محسوس ہوتی ہے لیکن اس کے پیچھے جسمانی اور نفسیاتی عوامل بھی کارفرما ہوسکتے ہیں۔
تحقیقی اندازوں کے مطابق تقریباً ہر 3 میں سے ایک شخص رات کے کھانے کے بعد کچھ نہ کچھ کھاتا ہے جبکہ 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں یہ رجحان کہیں زیادہ ہے اور 5 میں سے 4 افراد رات کو کچھ کھانے کی خواہش پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق سونے سے پہلے کے 2 گھنٹوں میں زیادہ کھانا وزن بڑھنے اور موٹاپے کے امکانات میں اضافے سے منسلک ہوسکتا ہے۔ تو آخر رات کے وقت کھانے کی طلب کیوں بڑھ جاتی ہے اور اس عادت کو صحت مند انداز میں کیسے قابو کیا جاسکتا ہے۔
