تھیلیسیمیا کی ادویات کی قلت کی خبریں بے بنیاد ہیں، محکمہ صحت

محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں تھیلیسیمیا کی ادویات کی قلت سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے مخصوص دوا آئرن چیلیٹنگ ایجنٹ دستیاب ہے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب تھیلیسیمیا اینڈ دیگر جینیاتی امراض کی روک تھام اور تحقیق کے ادارے کے صوبے بھر میں 9 علاقائی مراکز قائم ہیں، جو پنجاب کے تمام اضلاع کا احاطہ کرتے ہیں۔

Back to top button