خیبرپختونخوا : سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتےہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسزکی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کےلیے پرعزم ہیں۔

 

Back to top button