ایران میں بڑی کارروائی جلد ہونے والی ہے : صدر ٹرمپ

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایرانیوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش جاری ہے، تاہم ایران میں بڑی فوجی کارروائی جلد شروع ہوسکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں ایران سے متعلق معاملہ کس طرح آگے بڑھتا ہے،فی الحال اس بارے میں تفصیلات نہیں بتانا چاہتا، البتہ محدود نوعیت کی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہاکہ ایران کو ابھی سختی سے نشانہ بنانا شروع بھی نہیں کیا،تاہم ایک بڑی کارروائی جلد ہونے والی ہے۔

ایران جنگ ختم کرانے کےلیے امریکا کی چین سے مدد کی درخواست

دوسری جانب امریکی ٹی وی اینکر جیک ٹیپر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد بتایا کہ امریکی صدر نے ایرانی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

جیک ٹیپر کےمطابق ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ایران میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محفوظ نہیں، جب کہ وہاں حالات مزید غیر محفوظ ہونےوالے ہیں۔

Back to top button