پاکستان کے تجارتی خسارے میں 16 فیصد کا اضافہ

 

 

 

رواں مالی سال کے پہلےچار ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 14.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 12.6 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویزات کےمطابق اکتوبر 2026 میں گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلےمیں تجارتی خسارے میں 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جب کہ ستمبر 2026 کے مقابلےمیں اکتوبر کے دوران خسارہ مزید 10.3 فیصد بڑھ گیا۔

رپورٹ کےمطابق اکتوبر 2026 میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2.2 فیصد بڑھیں، جب کہ درآمدات میں تقریباً 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران پاکستان کی برآمدات 2.93 ارب ڈالر جب کہ درآمدات 6.8 ارب ڈالر رہیں،جس کے نتیجےمیں ماہانہ تجارتی خسارہ 3.87 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

دستاویزات کےمطابق ستمبر 2026 کے مقابلےمیں اکتوبر 2026 کے دوران برآمدات میں محض 0.2 فیصد اضافہ ہوا،جس کے مقابلےمیں درآمدات میں نمایاں اضافے نے تجارتی خسارے کو مزید بڑھادیا۔

Back to top button