ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-77 میں ضمنی انتخاب کے حوالے مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کو نوٹس جاری کردیا۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کےمطابق عطاء اللہ تارڑ کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت پر نوٹس جاری کیاگیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کو 8 نومبر صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنےپیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کاکہنا تھ کہ انتخابی مہم پر پابندی کے دوران شرکت پر عطاء اللہ تارڑ کو الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کےتحت بھی نوٹس جاری کیاگیا ہے،وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں شرکت انتخابی ضابطۂ اخلاق کے پیراگراف 18 اور 41 کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب نوٹس میں ہدایت کی گئی ہےکہ عطاء اللہ تارڑ مقررہ وقت پر پیش ہوکر اپنا جواب جمع کرائیں،بصورت دیگر عدم پیشی کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیاجائے گا۔

 

Back to top button