رہنماپی ٹی آئی  صنم جاوید نے شوہر سےخلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کوٹ لکھپت  جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے شوہر سےخلع کے لیے عدالت  سے رجوع کرلیا۔

فیملی کورٹ لاہور  نے خلع کے دعوے پر 25 نومبرکو شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔صنم جاوید نے وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی کی  وساطت  سے خلع کا دعوی دائر کیا ہے۔

صنم جاوید 9 مئی کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

صنم جاوید کی وکیل بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے 7 نومبر کو سوشل میڈیا پر دعویٰ دائر کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صنم جاوید کا ذاتی اور خاندانی معاملہ ہے، اس لیے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

 

Back to top button