رنبیر کپورنےہدایتکاربننےکااعلان کردیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

44سالہ رنبیر کپور نے اعلان کیا کہ وہ اداکاری کے اپنے موجودہ پروجیکٹس مکمل کرنے کے بعد آئندہ 2 سے 3 سالوں میں کیمرے کے پیچھے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ وہ کچھ ماہ سے ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں، جو ان کے لیے ایک انتہائی مشکل لیکن پرجوش تجربہ ثابت ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور اداکار میرا یہ آخری دہائی کا سفر ہے، اب ہدایت کاری کی طرف قدم بڑھانا چاہتا ہوں، میں ایسی ڈرامہ فلم بنانا چاہتا ہوں جو ناظرین کو خوبصورت دل نشیں احساس دے۔

رنبیر کپور نے مزید کہا کہ وہ اپنی اس نئی منزل کی جانب بڑھنے سے پہلے اپنے تمام جاری اور طے شدہ اداکاری کے پروجیکٹس مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Back to top button