دنیاکی طویل ریلوے سرنگ سوئٹزرلینڈمیں نکل آئی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی سب سے طویل ریلوے سرنگ کس ملک میں واقع ہے اور اس کی لمبائی کتنی ہے؟اگر نہیں تو جان لیں کہ دنیا کی سب طویل ریلوے سرنگ سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے۔

گوٹہارڈ بیس ٹنل نامی سرنگ کی لمبائی 35.5 میل ہے۔سوئس الپس کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرنے والی یہ سرنگ 2300 میٹر گہرائی میں ہے۔

11 دسمبر 2016 سے اس ٹریک پر ٹرینیں چل رہی ہیں اور زیورخ کو لوگانو سے ملاتی ہیں۔

12 ارب سوئس فرانک کی لاگت سے تیار ہونے والی اس سرنگ کی جب منصوبہ بندی کی گئی تھی تو 6 ارب فرانک کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

اس کی تعمیر میں لگ بھگ 17 سال لگے اور جاپان کی سیکان ٹنل سے دنیا کی طویل ترین ریلوے سرنگ کا اعزاز چھین لیا، جس کی لمبائی 53.9 کلومیٹر ہے۔

Back to top button