توشہ خانہ ٹوکیس،عمران خان کےوکیل نے دلائل کیلئےمہلت مانگ لی

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کئی گھنٹوں تک اڈیالہ جیل میں جاری رہی، عمران خان کے وکیل وکیل سلمان صفدر نے مزید دلائل کیلئے عدالت سے کل تک کا وقت مانگ لیا۔

بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے حتمی دلائل دیے، وفاقی پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید ملک ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں بہنیں سماعت کے دوران موجود تھیں، سینیٹر مشال یوسفزئی اور بیرسٹرسیف بھی سماعت میں شامل ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 2 وکلاء ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی نے دلائل مکمل کرلیے، تاہم بیرسٹر سلمان صفدر کل بھی حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔

Back to top button