ٹرمپ نے عدالت میں بے قصور ہونے کی درخواست جمع کرا دی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابی نتائج بدلنے کے مقدمے میں جارجیا کی عدالت میں بے قصور ہونے کی درخواست جمع کرادی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اگلے ہفتے فلٹن کاؤنٹی کورٹ میں الزامات کا سامنا کرنے ذاتی طور پر پیش نہیں ہوں گے۔
فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ٹرمپ پر دھوکا دہی سمیت 13 سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، ٹرمپ پر الیکشن فراڈ، بزنس فراڈ سمیت مختلف مقدمات میں اب تک 4 فرد جرم عائد ہوچکی ہیں۔ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز ایک انٹرویو میں جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ 2016 کی صدارتی دوڑ میں اُنہوں نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو جیل میں ڈالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ڈالا نہیں تو کیا اب اُنہیں ایسا نہ کرنے پر افسوس ہے؟
جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صدر بن کر وائٹ ہاؤس میں واپس آیا تو اپنے سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو میرے ساتھ کیا جا رہا ہے کیوں کہ اب ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں ہے کیونکہ ہمارے
یونان کے جزیرے میں گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد
ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔
