ٹرمپ کاممبئی حملوں میں گرفتار پاکستانی شہری کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےممبئی میں ہونیوالےحملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندرموودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تہوررانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کیلئے بھارت واپس جا رہے ہیں۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہےکہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہےہیں اورمیں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قراردیا گیا ہے یا دیا جائے گا، لیکن فرض کریں کہ وہ ایک بہت پرتشدد شخص ہے،ہم اسے فوری طور پر بھارت کے حوالے کر رہے ہیں اور اس پر عمل کرنے کیلئےبہت کچھ ہے،کیونکہ ہمارے پاس بہت سی درخواستیں ہیں اور ہم جرائم پربھارت کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں،اورہم اسے بھارت کیلئےاچھا بنانا چاہتے ہیں اور یہ بہت اہم ہے،اس طرح کے تعلقات ہمارے لئے بہت اہم ہیں‘۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ تہور رانا کی حوالگی کے فیصلے کیلئے ٹرمپ کے بہت شکر گزار ہیں،انہوں نے تہور رانا کو بھارت میں نسل کشی کا مرتکب قرار دیا۔
تہوررانا کو 2009 میں امریکا میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2 سال بعد لشکر طیبہ کی مدد کرنے کا مجرم قراردیا گیا تھا،جو 2001 سےامریکا میں ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔