ٹرائی سیریز کا فائنل نیوزی لینڈ کے  نام،پاکستان کو5وکٹوں سے شکست

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ  نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز جیت لی، کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 243 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں ڈیرل مچل 57 رنز، ٹام لیتھم نے 56 اور ڈیوون کانوے نے 48 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 2 وکٹیں نسیم شاہ نے حاصل کیں۔

 میچ میں شاندار کارکردگی پر نیوزی لینڈ کے ’ول اورورکے‘بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے جبکہ سلمان علی آغا نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، دوسرے ہی اوور میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اوپنر وِل ینگ کو 5 رنز پر چلتا کر دیا۔

اس کے بعد ڈیوون کانوے اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی ساجھے داری قائم کرکے کیویز کا اسکور 76 رنز پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر 34 رنز بنانے والے ولیمسن کو آغا سلمان نے پویلین بھیج دیا۔

کیوی کپتان ڈیرل مچل بھی 57 رنز پر ابرار احمد کا شکار بنے، انہوں نے اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ تھام کر کیوی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

ڈیرل مچل کے آؤٹ ہونے سے قبل ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو چکی تھی، اس موقع پر کیویز کے 195 رنز پر 4 بیٹرز آؤٹ ہوئے تھے، اور انہیں جیت کے لیے صرف 48 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے 6 کھلائی باقی تھے۔

ٹام لیتھم نے بھی 64 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، گلین فلپس 20 اور مائیکل بریس ویل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

Back to top button