ٹرمپ کیخلاف کیس کی جج کو قتل کی دھمکی دینے والی خاتون گرفتار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس کی خاتون جج کو قتل کی دھمکی دینے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔43 سالہ خاتون ابیگیل جو شری پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس سننے والی جج تانیا چٹکن کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر 5 اگست کو واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں فون کیا اور امریکی ڈسٹرکٹ جج تانیا چٹکن کے لیے نسل پرستانہ جملے بولتے ہوئے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی۔
اس کے علاوہ خاتون نے مبینہ طور پر کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی،جو ٹیکساس کی سیاہ فام ڈیموکریٹ ہیں اور ہیوسٹن کے میئر کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں۔
حکام کی جانب سے جب خاتون کی فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گھر پر چھاپا مارا گیا تو خاتون نے جج کو دھمکی آمیز کال کرنے کی تصدیق کی۔جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن پراثرانداز ہونے اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
نئی فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد
نیب ترامیم کیس؛ جسٹس منصور کی فل کورٹ بنانے کی تجویز
کیے گئے ۔
