اگر حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کرتا تو معاہدے میں شامل ممالک کارروائی کرینگے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے یرغمال بنائے گئے افراد کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک سخت کارروائی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی سے متعلق آئندہ 48 گھنٹوں میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے مثبت رویہ اختیار نہ کیا اور یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے کے دائرے میں شامل ممالک متفقہ طور پر عملی اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب، آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کے دوران صدر ٹرمپ نے امیرِ قطر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button