خامنہ ای کےٹھکانےکاعلم ہے مگرابھی ماریں گے نہیں،ٹرمپ

آیت اللہ علی خامنہ ای کہاں چھپے ہیں وہ ایک آسان ہدف ہیں،مگرقتل کا ارادہ نہیں،ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈرکو براہِ راست دھمکی آمیز پیغام دیدیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہم یہ نہیں چاہتے کہ عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل داغے جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ایران کو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دینے چاہییں۔ اب ہمیں ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
امریکی صدر نے کہاکہ ایران کے پاس اچھے فضائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان بڑی تعداد میں موجود تھا۔ ایران کا ساز و سامان امریکی سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ایران نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے کئی شہروں پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے جن میں مبینہ طور پر موساد اور اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔