ٹرمپ کا افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف تعاون پر پاکستان سے اظہار تشکر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف تعاون اور 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمےدار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنےپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے کےبعد امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں متعدد معاملات پر گفتگو کی۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ آج رات مجھے یہ اعلان کرتےہوئے خوشی ہو رہی ہےکہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے اور وہ اس وقت امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کےلیے یہاں آرہا ہے۔

انہوں نے اپنے طویل خطاب میں کہاکہ افغانستان سے انخلا کےدوران امریکی فوجیوں کو ایک دھماکے میں قتل کرنےوالے ملزم کو پاکستان کی مدد سے گرفتار کیاگیا ہے جس پر میں پاکستان کی حکومت کا خاص طور پر شکر گزار ہوں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہےکہ محمد شریف اللہ کو امریکا کے حوالے کیا جارہا ہے،وہ 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران ایبی گیٹ پر مہلک بم دھماکےکی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے چند لمحوں بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ’جیسا کہ صدر ٹرمپ نے ابھی اعلان کیا ہے، میں اطلاع دےسکتا ہوں کہ آج رات ایف بی آئی،ڈی او جے اور سی آئی اے نے تباہ کن افغانستان انخلا کے دوران ایبی گیٹ پر 13 امریکی فوجیوں کے قتل کےذمہ دار دہشت گردوں میں سے ایک کی حوالگی حاصل کرلی ہے۔

اس معاملے سے واقف ایک اور ذرائع کےمطابق پاکستان نے سی آئی اے کی انٹیلی جنس پر کارروائی کی جس کی وجہ سے شریف اللہ کو گرفتار کیاگیا۔

ذرائع نےبتایا کہ ٹرمپ کے سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے پاکستانی انٹیلی جنس چیف کےساتھ اپنی پہلی فون کال کےدوران یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

منگل کو ایک فرد جرم کےمطابق شریف اللہ پر ورجینیا کے مشرقی ضلع میں ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی مدد فراہم کرنے اور اس کی سازش کرنے کا الزام عائد کیاگیا تھا جس کے نتیجےمیں اموات ہوئیں۔

اتوار کو ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے ان کا انٹرویو کیا، جہاں انہوں نے انہیں بتایاکہ وہ 2016 میں داعش کی ایک شاخ داعش خراسان میں بھرتی ہوا تھا،فرد جرم کےمطابق انٹرویو میں شریف اللہ نے داعش خراسان کی طرف سےمتعدد مہلک حملوں کی سہولت کاری کا اعتراف کیا۔

فیصل واوڈا 60 ارب کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کےبعد کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کیاجو ایک گھنٹے 39 منٹ 31 سیکنڈ طویل تھا،یہ کسی بھی امریکی صدر کا طویل ترین خطاب ہے،اس سےقبل یہ ریکارڈ بل کلنٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1993 میں ایک گھنٹہ 5 منٹ طویل خطاب کیاتھا۔

Back to top button