یوکرین میں جنگ بندی کیلئےٹرمپ کی روس کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےیوکرین جنگ کےحوالے سےروس سمیت دیگرکودھمکی دے دی۔
امریکا کےصدرڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کےخاتمےکیلئےمعاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس اور دیگر فریق ممالک کوٹیکسز، ٹیرف اور دیگر پابندیوں کی دھمکی دےدی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹرتھ سوشل پربیان میں کہا کہ معاہدے نہیں ہواتو روس اوردیگرفریق ممالک سےامریکا برآمد ہونےوالے مصنوعات پر بدترین ٹیکسز، ٹیرف اورپابندیاں عائد کرنےکے لاوہ میرےپاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
ٹرمپ نے روس کے علاوہ دیگر ممالک کا نام نہیں لیا جن پر وہ ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نےصدربننے سےقبل بیان میں کہا تھا کہ وہ صدربنتےہیں پہلی ترجیح کےطورپرروس اور یوکرین کی جنگ ختم کرادیں گے۔