ٹرمپ کی بے سوچی سمجھی جارحیت بھاری قیمت کا باعث بنے گی: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی بے سوچی سمجھی جارحیت بھاری قیمت کا باعث بنے گی۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسلسل دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بے سوچے سمجھے جارحانہ اقدامات ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی حکومت کے بعض عہدیدار زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ جس بے سوچے سمجھے جارحانہ رویے کی وکالت کی جا رہی ہے، اس کا نتیجہ صرف یہ ہوگا کہ صدر ٹرمپ کو اس معاہدے کے لیے کہیں زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی جس کے حصول کی وہ کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ضبط شدہ اثاثوں کو ممکنہ نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کرنے کے بیان پر عباس عراقچی نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اثاثے ضبط کر کے انہیں مستقبل کے غیر متعلقہ دعوؤں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنا ایک انتہائی خطرناک روایت ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو عناصر ایسے فنڈز کے حصول پر خوشی منا رہے ہیں یا اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اگر حکومتوں نے اثاثوں کی ضبطگی کو معمول بنا لیا تو پھر کسی بھی ملک کے اثاثے محفوظ نہیں رہیں گے۔
امریکا کا پاکستان، چین سمیت 60 سے زائد ممالک پر نئے درآمدی ٹیرف نافذ
عباس عراقچی کے مطابق اس طرزِ عمل کے نتیجے میں عالمی سطح پر شدید افراتفری اور سنگین کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
