خضدار بس پر دہشت گرد حملے میں زخمی مزید دو طالب علم شہید ہوگئے

خضدار میں سکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونےوالے مزید 2 طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق خضدار حملے میں شدید زخمی ہونے والا حیدر دوران علاج شہید ہوگیا، حملے میں شہید ہونےوالے طلبہ کی تعداد 5 ہو گئی جس میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لیے بھارت اپنی پراکسیز استعمال کر رہا ہے۔

خضدار بم دھماکےمیں شہید 2 بہنوں کو نماز جنازہ کےبعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خضدار بم دھماکے میں شہید 2 بہنوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

دوسری جانب بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : ترجمان دفتر خارجہ

یاد رہے کہ منگل کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جب کہ 39 زخمی ہو گئے تھے جب کہ گزشتہ روز آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی تھی۔

Back to top button