یوگینڈا،2بسوں میں تصادم،46افرادجاں بحق

مغربی یوگینڈا میں دو بسوں کے آمنے سامنے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
یہ خوفناک حادثہ جو دارالحکومت کمپالا سے تقریباً 125 میل شمال میں واقع ہے۔
یوگینڈا پولیس کے مطابق دونوں بسیں مخالف سمتوں میں سفر کر رہی تھیں اور ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں تصادم کا شکار ہو گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ ایک بس نے مڑنے کی کوشش کی تو سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پیچھے آنے والا ایک ٹرک اور ایک کار بھی الٹ گئے۔
یوگینڈا ریڈ کراس سوسائٹی نے ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 63 بتائی تھی، تاہم پولیس نے بعد میں وضاحت کی کہ اس اعداد و شمار میں کچھ زخمی افراد بھی شامل ہو گئے تھے، جس کے بعد درست ہلاکتوں کی تعداد 46 بتائی گئی۔
