وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی معاشی، داخلی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسی طرح پاک-افغان بارڈر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایک مذہبی جماعت پر پابندی سے متعلق معاملے کا جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سمریاں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، کابینہ کا اجلاس کل شام ساڑھے 4 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!