عمرایوب کا انتخابات اور26ویں کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانےکااعلان

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عام انتخابات اور 26ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مؤقف پیش کرینگے،الیکشنز میں جو ہوا ہےوہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔
واضح رہےکہ آئی ایم ایف کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیلئےسپریم کورٹ پہنچ چکا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اوراس میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔