روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک ہے : آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہےکہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور ففتھ جنریشن وار روایتی دہشت گردی کےبرعکس زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے لیکن جب تک ہم متحد رہیں گےدنیا کی کوئی طاقت پاکستان کونقصان نہیں پہنچاسکتی۔
یوم دفاع پاکستان کےموقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا6 ستمبر کادن تاریخ میں یوم دفاع وطن کےنام سے نمایاں حیثیت رکھتاہے، آج کےدن افواج نے دشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملائے تھے۔ان کاکہنا ہ کہ جنگ ستمبر کےموقع پر قومی یکجہتی کاجذبہ ہمارےلیے سرمایہ افتخار ہے،قومی اتحاد و یکجہتی کےجذبے سے سرشار افواج سرحدوں کاتحفظ کر رہی ہیں، معرکہ ستمبر میں افواج کاجرأت و بہادری کا مظاہرہ آئندہ نسلوں کےلیے مشعل راہ ہے۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا کہ شہداء ہمارےلیے مقدم ہیں، شہداء اور ان کےاہل خانہ کی حرمت و حفاظت کی ذمہ داری بطریق احسن انجام دینا جانتےہیں، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ دشمنوں سے نمٹنے کیلئے ہمارا بڑا ہتھیار ہیں۔
جنرل عاصم منیر نےکہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو بہادری اور جواں مردی سےافواج نےقابو کیا، فورسز، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کاوشوں سےآج پاکستان محفوظ ہے۔
جنرل عاصم منیر کاکہنا تھا ڈیجیٹل دہشت گردی اور ففتھ جنریشن جنگ نئے چیلنجز کےطور پر سامنےآ رہے ہیں، روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے،ملک دشمن عناصر، غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشت گردی کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔وطن کی سلامتی اور خوش حالی کےعزم کے ساتھ عہد کریں کہ ہم متحد رہیں گے،عہد کریں کہ اختلافات بھلا کر مثالی یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں گے،جب تک ہم متحد رہیں گےدنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔
