ٹائیگر شروف اور دیشا پاتانی کا بریک اپ کیوں ہو گیا؟

اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف اور انکی گرل فرینڈ اداکارہ دیشا پاتانی پیار کی کشتی بیچ منجھدار کے ڈوب گئی ہے اور دونوں کا بریک اپ ہونے کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ اگرچہ ان دونوں سلیبریٹیز نے اپنے رشتے کے حوالے سے افواہوں کی کبھی تصدیق تو نہیں کی تھی لیکن تردید بھی نہیں کی تھی اور پوری بھارتی انڈسٹری جانتی تھی کہ دونوں بہترین دوست ہیں۔ اب دیشا پاتانی کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی ووڈ کے لو برڈز کا بریک اپ ہو گیا ہے۔ اپنی انسٹا گرام سٹوری میں دیشا پاتانی نے لکھا کہ ’جب آپ کا ہر اس چیز سے اعتبار اٹھ جائے جسے آپ کبھی جانتے تھے، تو بھی ہمت مت ہاریں۔

انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دیشا پاتانی اور ٹائیگر شروف طویل عرصے سے دوست ہیں لیکن ٹائیگر کو اپنی زندگی اور فٹنس کے بارے میں اتنا جنون ہے کہ وہ رشتے کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائیگر شروف شروع سے ہی اس بارے میں کلیئر تھے لیکن دیشا کو اُمید تھی کہ حالات بدل جائیں گے اور وہ جیون ساتھی بن جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہو پا رہا تھا۔ چنانچہ دونوں کے درمیان واضح تناؤ پیدا ہو گیا تھا اور اب بریک اپ کی خبر سامنے آرہی ہے۔

چینیوں پر حملوں سے سی پیک منصوبہ خطرے میں

واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار دیشا پاتانی کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے، دیشا کی بہن خوشبو پاتانی بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں جبکہ ان کی والدہ ہیلتھ انسپکٹر اور والد پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، دیشا نے 2015 کے دوران فلم ’’لوفر‘‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، جبکہ وہ ٹائیگر شیروف کے ساتھ میوزک ویڈیو بے فکرا میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ جلد کو گورا کرنے کے اشتہارات میں کام کرنے والی اداکارہ 2020 کے دوران انسٹا گرام پر سیاہ فاموں کی زندگی کے تحفظ کی تحریک کا حصہ بننے پر تنازع کی زد میں آ گئی تھیں۔

Back to top button