پاکستانی حکام کی سعودیہ میں اسرائیلی حکام سے کوئی ملاقات ہوئی؟

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نےکہاہے شہبازشریف منگل کو ’جے756 ‘ پر دوحہ پہنچے، بدھ کواسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک خصوصی مشن جیٹ این467 اے ایم اسرائیل سے دوحہ پہنچا۔

سجماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیریں مزاری نے کہا اسرائیلی طیارہ تقریباً 9 گھنٹے تک وہاں رہا، دونوں طیارے تقریباً 9 گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، یہ تمام معلومات کھلے ہوائی جہاز ٹریکر سے حاصل ہوئیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا شہباز شریف یا پاکستانی حکام کی اسرائیلی حکام سے طیارے کےاندر کوئی ملاقات ہوئی؟ کیا میڈیا پر پکڑے جانے سے بچنے کیلئے کوئی ملاقات طیارے کے اندر ہوئی؟ یہ امریکی حکومت کی تبدیلی کا ایجنڈا ہو سکتا ہے؟

 

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت آنی چاہیے۔

Back to top button