امریکی فوج کا صومایہ میں آپریشن،داعش کمانڈر سمیت 10 ہلاک

امریکی فوج کی جانب سے صومالیہ میں کیے جانیوالے آپریشن میں سینئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر صومالیہ میں آپریشن رواں ہفتے کیا گیا۔ امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا سینئر کمانڈر بلال ال سوڈانی ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ داعش کے کمانڈر کو صومالیہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک غار میں نشانہ بنایا گیا،امریکی فوجی آپریشن میں داعش کے دیگر 2 جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ ال سوڈانی افریقہ میں داعش کی کارروائیوں کو پھیلانے اور دنیا بھر میں داعش کے مالی امور کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار تھا۔

چیف آف موسیٰ خیل سردار محمد حنیف خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

Back to top button