ایران پرامریکی حملہ،ٹرمپ امن انعام کامستحق نہیں،مفتی تقی کی کڑی تنقید

ایران پرامریکی حملے کےبعد ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹرمپ امن انعام کامستحق نہیں ہو سکتا۔

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ امریکا کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ ان کے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے سوال کرتےہوئے مزید لکھا کہ دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟

واضح رہے حکومت پاکستان نے حالیہ پاک بھارت بحران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا تھا، جس حوالے سے سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

 حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو2026 کا نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکے دستخط سے روانہ کیا گیا ہے۔

Back to top button